بدھ, فروری 18, 2026
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • پروجیکٹس
  • معیشت
  • شنگھائی تعاون تنظیم
  • بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • Englishانگریزی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • پروجیکٹس
  • معیشت
  • شنگھائی تعاون تنظیم
  • بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • Englishانگریزی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Home اردو

پورٹ قاسم پر 2 ارب یورو کا میگا پراجیکٹ، چینی گروپ کی سرمایہ کاری کی پیشکش

newsdesk by newsdesk
دسمبر 23, 2025
in اردو, پاکستان
0
پورٹ قاسم پر 2 ارب یورو کا میگا پراجیکٹ، چینی گروپ کی سرمایہ کاری کی پیشکش
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on XShare on Whatsapp

چینی شینڈونگ زِنکسو گروپ نے پاکستان کی اہم ترین بندرگاہوں میں سے ایک پورٹ قاسم پر اربوں یورو مالیت کے ایک مربوط سمندری اور صنعتی منصوبے کی پیشکش کی ہے، یہ حالیہ برسوں میں پاکستان کے سمندری شعبے میں تجویز کردہ سب سے بڑے غیر ملکی سرمایہ کاری منصوبوں میں سے ایک ہے۔

شینڈونگ زِنکسو گروپ کے 5 رکنی وفد نے وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی جس میں پورٹ قاسم پر مجوزہ انٹیگریٹڈ میرین انڈسٹریل کمپلیکس (آئی ایم آئی سی) پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پورٹ قاسم میں جامع بحری صنعتی کمپلیکس کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

جمعرات کو جاری کردہ بیان کے مطابق کمپنی کے چیئرمین ہو جیان شِن کی قیادت میں وفد نے اس منصوبے پر بات چیت کی جس کی لاگت ایک سے 2 ارب یورو کے درمیان تخمینہ لگائی گئی ہے اور جس کا مقصد پاکستان کے سمندری اور بھاری صنعتی شعبے کو دوبارہ متحرک کرنا ہے۔

مجوزہ آئی ایم آئی سی 3 اہم اجزاء پر مشتمل ہوگا جس میں اسٹیل جیٹی کی بحالی، جہاز سازی اور جہاز توڑنے کی صنعت کا قیام اور پورٹ سے منسلک جدید اسٹیل مل کے قیام کی تجویز شامل ہے۔

بیان کے مطابق اسٹیل جیٹی بنیادی طور پر پاکستان اسٹیل ملز کے لیے آئرن اور کوئلے سمیت بلک کارگو سنبھالنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ یہ جیٹی 55,000 سے 75,000 ڈیڈ ویٹ ٹن (ڈی ڈبلیو ٹی) کے بحری جہازوں کو سہولت فراہم کر سکتی ہے اور اسٹیل مل سے تقریباً 4.5 سے 8 کلومیٹر طویل مخصوص کنویئر سسٹم کے ذریعے منسلک ہے جو براہِ راست اسٹاک یارڈز اور بلاسٹ فرنسز سے جڑا ہوا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ شینڈونگ زِنکسو گروپ ایک بڑی چینی ہائی ٹیک کمپنی ہے جو قابل تجدید توانائی، بیٹری بنانے کے آلات اور صنعتی منصوبوں میں سرگرم عمل ہے اور خاص طور پر پاکستان کے سمندری، معدنی اور صنعتی شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے جانی جاتی ہے۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے چینی گروپ کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور وفد سے کہا کہ وہ تجویز کردہ منصوبے کے لیے ایک غیر رسمی تجویز پیش کریں جس جامع روڈ میپ کی تفصیل شامل ہو۔

جنید انوار چوہدری نے زور دیا کہ روڈ میپ میں واضح طور پر بنیادی تصورات، تفصیلی عملدرآمد کے منصوبے اور تکنیکی، مالی اور ماحولیاتی پہلوؤں کا احاطہ کرنے والے فزیبیلٹی اسٹڈیز شامل ہوں۔

جامع رپورٹ پیش کرنے کے بعد وزارت سمندری امور اور چینی گروپ کے اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی، جس کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری عمر ظفر شیخ کریں گے، اس تجویز کا جائزہ لے گی۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ منصوبہ پاکستان کے وسیع صنعتی اور پائیداری کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔

آئی ایم آئی سی کا تصور وفاقی وزیر نے نومبر 2025 میں پورٹ قاسم اتھارٹی کے کراچی میں ہونے والے ایک پروگرام میں پیش کیا تھا جس میں بندرگاہ کو دنیا کی نویں سب سے زیادہ بہتر کی گئی کنٹینر پورٹ کے طور پر تسلیم کیا گیا۔

اگر یہ منصوبہ منظور ہو جاتا ہے تو یہ حالیہ برسوں میں پاکستان کے سمندری اور صنعتی شعبوں میں سب سے بڑی سرمایہ کاری میں سے ایک ہو سکتا ہے

Tags: پاکستانپورٹ قاسمچین
Previous Post

سرحدی تجارت میں پیشرفت، پاک چین اور پاک ایران بارڈر پر جدید اسکینر سسٹم نصب

Next Post

چین، چاقو حملے میں 3 افراد ہلاک، ایک زخمی

newsdesk

newsdesk

Next Post
چین، چاقو حملے میں 3 افراد ہلاک، ایک زخمی

چین، چاقو حملے میں 3 افراد ہلاک، ایک زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
11 ماہ میں چین میں ریلوے مسافروں کی تعداد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

11 ماہ میں چین میں ریلوے مسافروں کی تعداد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دسمبر 17, 2025
پورٹ قاسم پر 2 ارب یورو کا میگا پراجیکٹ، چینی گروپ کی سرمایہ کاری کی پیشکش

پورٹ قاسم پر 2 ارب یورو کا میگا پراجیکٹ، چینی گروپ کی سرمایہ کاری کی پیشکش

دسمبر 23, 2025
پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

فروری 10, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر چین وینزویلا کی حمایت میں سامنے آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر چین وینزویلا کی حمایت میں سامنے آگیا

دسمبر 18, 2025
Minister of National Defense China conferred Nishan-e-Imtiaz (Military) by President Alvi

Minister of National Defense China conferred Nishan-e-Imtiaz (Military) by President Alvi

0
印尼拉武火山罕见山火 7名登山客被烧死

印尼拉武火山罕见山火 7名登山客被烧死

0
China-Pakistan Economic Corridor gains momentum in Pakistan

China-Pakistan Economic Corridor gains momentum in Pakistan

0
China-Pakistan Economic Corridor: Issue of western, eastern routes raised again

China-Pakistan Economic Corridor: Issue of western, eastern routes raised again

0
چین کے "انسان نما روبوٹس”  بیرونی ممالک میں ستائش اور توجہ کا مرکز بن گئے

چین کے "انسان نما روبوٹس” بیرونی ممالک میں ستائش اور توجہ کا مرکز بن گئے

فروری 18, 2026
کریملن کی چین کے خفیہ جوہری تجربہ کرنے کے امریکی دعوے کی تردید

کریملن کی چین کے خفیہ جوہری تجربہ کرنے کے امریکی دعوے کی تردید

فروری 18, 2026
داسو ہائیڈرو پاور منصوبہ: 132 کے وی گرڈ اسٹیشن فعال

داسو ہائیڈرو پاور منصوبہ: 132 کے وی گرڈ اسٹیشن فعال

فروری 18, 2026
چین کی صفر محصول پالیسی افریقہ کی صنعتی ترقی کو تیز کرے گی، یوگنڈا کے وزیر کا خیرمقدم

چین کی صفر محصول پالیسی افریقہ کی صنعتی ترقی کو تیز کرے گی، یوگنڈا کے وزیر کا خیرمقدم

فروری 18, 2026

Recent News

CPEC News

سی پیک نیوز پاکستان اور چین پر واضح توجہ کے ساتھ چین اور سی پیک سے متعلق بروقت خبریں، خارجہ تعلقات کی بصیرت اور اسٹریٹجک پیش رفت فراہم کرتا ہے۔

ہمیں فالو کریں

ہمیں لکھیں: cpecnews26@gmail.com

Browse by Category

  • اردو
  • اہم
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • پروجیکٹس
  • تجزیہ
  • چین
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • سی پیک
  • معیشت
  • 中文

Recent News

چین کے "انسان نما روبوٹس”  بیرونی ممالک میں ستائش اور توجہ کا مرکز بن گئے

چین کے "انسان نما روبوٹس” بیرونی ممالک میں ستائش اور توجہ کا مرکز بن گئے

فروری 18, 2026
کریملن کی چین کے خفیہ جوہری تجربہ کرنے کے امریکی دعوے کی تردید

کریملن کی چین کے خفیہ جوہری تجربہ کرنے کے امریکی دعوے کی تردید

فروری 18, 2026
  • اہم
  • بین الاقوامی
  • سی پیک
  • معیشت

Copyright © 2026 CPEC News

No Result
View All Result
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • پروجیکٹس
  • معیشت
  • شنگھائی تعاون تنظیم
  • بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • English

Copyright © 2026 CPEC News