اطلاعات کے مطابق سویڈن، برطانیہ، امریکہ اور جاپان سمیت بعض ممالک کی دفاعی صنعت سے وابستہ کمپنیوں اور اداروں نے چینی بحریہ کے جہازوں کو "غرق” کرنے سے متعلق ایک اینی میشن ویڈیو جاری کی تھی۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل جیانگ بن نے 29 جنوری کو کہا کہ سویڈن کی دفاعی کمپنیوں نے متعلقہ ویڈیو کو ہٹا دیا ہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ دیگر متعلقہ فریقوں کو بھی درست اقدام کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ درحقیقت اس نوعیت کے خود ستائشی طرزِ عمل کے بارے میں ہم یہی کہیں گے کہ یہ "تمہاری خواہش ہی رہے گی”۔.














