چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے دعوت پر روس کے دورے کے دوران اپنے روسی ہم منصب بیلوسوف کے ساتھ بات چیت کی۔ فریقین نے دونوں ممالک اور ان کی افواج کے درمیان تعلقات، بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال اور مشترکہ تشویش کے امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔
فریقین کا ماننا ہے کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوٹن کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین روس تعلقات نے صحت مند اور اعلیٰ معیار کی ترقی برقرار رکھی ہے۔
فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں افواج کو سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق اسٹریٹجک رابطے کو مسلسل مضبوط کرنا اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنا چاہیے تاکہ عالمی انصاف اور بین الاقوامی نظم و نسق کا مشترکہ تحفظ کیا جائے اور دوطرفہ تعلقات کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئی قوت محرکہ فراہم کی جائے۔














