بیجنگ ۔23دسمبر (اے پی پی):چین نے لانگ مارچ 12اے وائی1 راکٹ کامیابی سے لانچ کر دیا۔
شنہوا کے مطابق چین نے منگل کے روز شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ12اے وائی1 کیریئر راکٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔ راکٹ کا دوسرا مرحلہ طے شدہ مدار میں داخل ہونے میں کامیاب رہا ۔
شنہوا کے مطابق لانچنگ کا عمل مجموعی طور پر اپنے اہم ہدف کے مطابق انجام پایا جس میں دوسرے مرحلے کا منصوبہ بند مدار تک پہنچنا شامل تھا۔














