بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق وائٹ پیپر دیرپا اہمیت کا حامل ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکاؤ امور کے دفتر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی کونسل کی جانب سے ’’ایک ملک، دو نظام‘‘ کے تحت ہانگ کانگ میں ’’قومی سلامتی کے تحفظ کی عملی پیش رفت‘‘ کے عنوان جاری کردہ وائٹ پیپر ’’ایک ملک، دو نظام‘‘ کے جامع اور مکمل نفاذ ،ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے نمایاں اور دیرپا اہمیت کا حامل ہے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں چین کی مرکزی حکومت کے رابطہ دفتر اور قومی سلامتی کے تحفظ کے دفتر کے ترجمان نے الگ الگ بیانات دیتے ہوئے اس وائٹ پیپر کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹوجان لی نے بھی کہا کہ وائٹ پیپر انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور وقت کے تقاضے کے عین مطابق ہے، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت وائٹ پیپر کی مکمل حمایت اور اس پر عمل درآمد کرے گی














