بیجنگ: چائنا کوسٹ گارڈ (سی سی جی) کے ڈونگ ہائی برانچ کے ترجمان ژو آن چِنگ نے پیر کے روز بتایا کہ فُوجیان کوسٹ گارڈ نے کِنمن کے قریب سمندری حدود میں معمول کے قانون نافذ کرنے والے گشت کیے ہیں۔سی سی جی کے سرکاری وی چیٹ اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق مارچ کے آغاز سے فُوجیان کوسٹ گارڈ کے جہازوں نے کِنمن کے نزدیک گشت میں اضافہ کیا ہے تاکہ ان پانیوں پر نگرانی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام چینی ماہی گیروں، بشمول تائیوان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں، کے قانونی حقوق و مفادات کے تحفظ اور ان کی جان و مال کی حفاظت کے لیے مؤثر ہے۔مزید کہا گیا کہ اس سے شیامن اور کِنمن کے اطراف سمندری حدود میں جہاز رانی اور سرگرمیوں کو منظم اور محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔














