بیجنگ: چین نے بنگلہ دیش میں ہونے والے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے پُرامن اور منظم انعقاد کو سراہتے ہوئے Bangladesh Nationalist Party (بی این پی) کو کامیابی پر مبارکباد پیش کر دی۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین نے نوٹ کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں عام انتخابات خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے۔ ابتدائی اور غیر حتمی نتائج کے مطابق بی این پی نے اعلان کردہ 297 میں سے 209 نشستیں جیت کر واضح برتری حاصل کی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین، بنگلہ دیش کا روایتی دوست اور ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے، بنگلہ دیش کی داخلی سیاسی ترجیحات اور ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین بنگلہ دیش کے ساتھ دیرینہ دوستی کو آگے بڑھانے، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں عملی اشتراک کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری مزید مستحکم ہو














