امریکہ نے غزہ کے لیے امن بورڈ کے قیام کے بعد چین کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ یہ اعلان چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گؤ جیاکون نے منگل کے روز بیجنگ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
ترجمان کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں امن کے فروغ کے لیے نیا بورڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اور چین کو اس اہم عالمی اقدام میں شراکت کی دعوت دی گئی ہے.














