بیجنگ: چین نے ٹوکیو میں اپنے سفارتخانے میں مبینہ "زبردستی داخلے” کے واقعے پر جاپان کے سامنے شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کے روز بتایا کہ ایک شخص، جس نے خود کو Japan Self-Defense Forces کا حاضر سروس اہلکار ظاہر کیا، سفارتخانے کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق، مذکورہ شخص نے اپنے عمل کو غیر قانونی تسلیم کیا اور مبینہ طور پر "خدا کے نام پر” چینی سفارتی عملے کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔چینی وزارت خارجہ نے جاپانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے اور سفارتی مشنز کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔














