بیجنگ، 3 مارچ (شنہوا) — چین نے ایران کے جوہری معاملے پر فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کرنے اور مذاکرات و مکالمے کی راہ اپنانے پر زور دیا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان "ماؤ نِنگ” نے منگل کے روز باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مسئلے کے پُرامن حل کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریق فوری طور پر عسکری کارروائیاں روکیں اور بات چیت کا سلسلہ بحال کریں۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب International Atomic Energy Agency (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے پیر کے روز کہا کہ انہیں اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ایران کوئی “منظم” جوہری ہتھیار پروگرام چلا رہا ہے۔چین نے اس بات پر زور دیا کہ سفارتی ذرائع ہی ایران کے جوہری مسئلے کا واحد مؤثر اور پائیدار حل ہیں، اور عالمی برادری کو کشیدگی بڑھانے کے بجائے مذاکرات کی حمایت کرنی چاہیے۔
بیان میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال میں تحمل، ذمہ داری اور تعمیری کردار ادا کرنا تمام متعلقہ ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔














