ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے بوداپیسٹ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ چین وزیراعظم اوربان کی قیادت میں ہنگری کی حکومت کی جانب سے طویل مدتی چین دوست پالیسی کو سراہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تعاون کو فعال طور پر آگے بڑھانے کی قدر کرتا ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ ہنگری چین کے بنیادی مفادات کے معاملات میں مضبوط حمایت جاری رکھے گا۔ چین بھی ہمیشہ کی طرح ہنگری کی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کے دفاع میں حمایت جاری رکھے گا اور بیرونی طاقتوں کی ہنگری کے اندرونی امور میں مداخلت کی مخالفت کرے گا۔
چین- ہنگری تعاون کی کامیابی یورپ اور دنیا کے لیے نمونہ ثابت ہوگی، اور امید ہے کہ ہنگری چین-یورپ تعلقات کی صحت مند ترقی میں فعال کردار ادا کرے گا۔اوربان نے کہا کہ ہنگری ون چائنا پالیسی پر ثابت قدم ہے اور چین کے ساتھ تمام پہلوؤں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ ہنگری یورپ-چین مکالمے اور تعاون کو فعال طور پر فروغ دیتا رہے گا۔دورے کے دوران، وانگ ای نے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو کے ساتھ مذاکرات کیے اور میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی۔














