بیجنگ۔19دسمبر (اے پی پی):چین کے گوانگ شی ژوانگ خودمختار خطے میں رہائشی کمپاؤنڈ میں چاقو حملے میں 3 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی صبح تقریباً 7 بجے لائبن شہر کی کائونٹی شِن چَنگ میں پیش آیا۔ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو قابو میں لے لیا ہے۔ زخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔













