اسلام آباد: حکومت نے چینی کی درآمد پر رعایتی ٹیکس کی مدت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس کا اطلاق 28 فروری 2026 تک درآمد کی گئی چینی پر ہوگا۔ایف بی آر نے سیلز ٹیکس قوانین میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق رعایتی مدت نومبر 2025 سے بڑھا کر فروری 2026 کردی گئی ہے۔
اس دوران ٹریڈنگ کارپوریشن اور متعلقہ کمپنیاں درآمدی چینی پر صرف 0.25 فیصد ٹیکس ادا کریں گی۔ایف بی آر کے مطابق پاکستان میں جنرل سیلز ٹیکس کا اصل اسٹینڈرڈ ریٹ 18 فیصد ہے، اور رعایت میں تین ماہ کی توسیع کا مقصد چینی کی مقامی قیمتیں کنٹرول کرنا ہے۔ ٹیکس چھوٹ میں یہ توسیع وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے۔














