بیجنگ: (شِنہوا) — چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کے روز کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے یہ بات اُن اطلاعات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی جن میں کہا گیا تھا کہ امریکہ ایران پر محدود فوجی حملے پر غور کر رہا ہے۔
بیجنگ میں یومیہ پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ چین متعلقہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور امید کرتا ہے کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے زور دیا کہ اختلافات کو بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
ماؤ ننگ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں فریقین کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں، اور تعمیری مکالمے کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔














