اتوار, اپریل 5, 2026
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • معیشت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • Englishانگریزی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • معیشت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • Englishانگریزی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Home اردو

اسلام آباد میں چین کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے اور چینی طرزِ جدیدیت پر سیمینار

newsdesk by newsdesk
مارچ 11, 2026
in اردو, اہم, پاکستان
0
اسلام آباد میں چین کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے اور چینی طرزِ جدیدیت پر سیمینار
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on XShare on Whatsapp

اسلام آباد: پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کا آغاز ، چینی طرزِ جدیدیت کی عالمی اہمیت اور مواقع کے موضوع پر اسلام آباد میں ایک اہم سیمینار منعقد ہوا۔ یہ سیمینار چائنا میڈیا گروپ اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس میں چین کی ترقیاتی حکمتِ عملی اور اس کے عالمی و علاقائی اثرات، خصوصاً پاکستان کے لیے اس کی اہمیت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سیمینار کے مہمانِ خصوصی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی تھے، جبکہ مہمانِ اعزاز پاکستان میں چینی سفارت خانے کے سیاسی و ابلاغی امور کے سربراہ وانگ شونگ جئے تھے۔تقریب میں سابق سفارتکاروں، تھنک ٹینکس کے نمائندوں، محققین، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ چین کا آئندہ پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ ایک دور اندیش اور مستقبل بین وژن کی عکاسی کرتا ہے، جس میں جدت، ماحول دوست ترقی اور مصنوعی ذہانت کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کا ترقیاتی ماڈل اس امر کو واضح کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی کی پیش رفت کو پائیدار معاشی نمو کے ساتھ ہم آہنگ کرنا انتہائی اہم ہے.

اس موقع پر چینی سفارت خانے کے سیاسی و ابلاغی امور کے سربراہ وانگ شونگ جئے نے کہا کہ چین کے پانچ سالہ منصوبوں کی تیاری میں مختلف شعبوں کے ماہرین کی آراء کو کلیدی اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عالمی معیشت میں مثبت اور اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس سال چین کے خلائی پروگرام میں ایک پاکستانی خلا نورد کی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین مختلف اہم شعبوں میں پاکستان کی شمولیت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کی پیش رفت، خصوصاً فائیو جی نیٹ ورکس کی توسیع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان میں ڈیجیٹل رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے فعال تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔چین میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خالد نے کہا کہ چین کی نمایاں ترقی کے پس منظر میں مسلسل اور طویل المدتی منصوبہ بندی کارفرما ہے، جو مختلف پانچ سالہ منصوبوں کے ذریعے جاری رکھی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چین تقریباً 80 کروڑ افراد کو غربت سے نکالنے میں کامیاب ہوا ہے، جو عالمی ترقی کی تاریخ کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چین کی اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور مؤثر عملدرآمد کے تجربے سے اہم اسباق حاصل کر سکتا ہے۔سینئر تجزیہ کار و بحریہ یونیورسٹی کے پروفیسر حسان داؤد بٹ نے کہا کہ چین کا ترقیاتی ماڈل غربت کے خاتمے کو ماحولیاتی پائیداری کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے اپنے قومی ترقیاتی منصوبوں میں مقررہ اہداف کو مسلسل حاصل کیا ہے اور عالمی چیلنجز کے باوجود اس کی معیشت مستحکم انداز میں ترقی کر رہی ہے۔یونیورسٹی آف سرگودھا میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنا اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر ممتاز اعوان نے کہا کہ چین کی نئی ترقیاتی حکمتِ عملی جدت پر مبنی نظام کی تشکیل پر مرکوز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین خصوصاً مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور الیکٹرک گاڑیوں کے شعبوں میں تکنیکی خود انحصاری کو فروغ دے رہا ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد میں چائنا پاکستان اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طلعت شبیر نے کہا کہ چین جدت اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے باعث ایک نئے ترقیاتی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے مصنوعی ذہانت، جدید مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل معیشت پر خصوصی توجہ مرکوز کرتا ہے۔

سیمینار کے اختتام پر مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین کی جدت، سبز تبدیلی اور طویل المدتی منصوبہ بندی پر مبنی ترقیاتی حکمتِ عملی نہ صرف چین بلکہ ترقی پذیر ممالک کے لیے بھی اہم اسباق فراہم کرتی ہے۔

مقررین کے مطابق اس وژن کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں جو مشترکہ ترقی اور علاقائی استحکام کے لیے نہایت اہم ہیں۔

Tags: پاکستانچین
Previous Post

چینی حکومت کے امور مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی کی متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سے ملاقات

Next Post

عسکریت پسندی کا پرانا راستہ جاپان کے لئے خود کو تباہ کرنے کا راستہ ہے، چینی وزارت دفاع

newsdesk

newsdesk

Next Post
عسکریت پسندی کا پرانا راستہ جاپان کے لئے خود کو تباہ کرنے کا راستہ ہے، چینی وزارت دفاع

عسکریت پسندی کا پرانا راستہ جاپان کے لئے خود کو تباہ کرنے کا راستہ ہے، چینی وزارت دفاع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
11 ماہ میں چین میں ریلوے مسافروں کی تعداد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

11 ماہ میں چین میں ریلوے مسافروں کی تعداد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دسمبر 17, 2025
این جی سی نے لاہور نارتھ گرڈ قائم کر کے سی پیک منصوبوں کی بجلی فراہمی میں اضافہ کر دیا

این جی سی نے لاہور نارتھ گرڈ قائم کر کے سی پیک منصوبوں کی بجلی فراہمی میں اضافہ کر دیا

دسمبر 17, 2025
پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

فروری 10, 2026
پورٹ قاسم پر 2 ارب یورو کا میگا پراجیکٹ، چینی گروپ کی سرمایہ کاری کی پیشکش

پورٹ قاسم پر 2 ارب یورو کا میگا پراجیکٹ، چینی گروپ کی سرمایہ کاری کی پیشکش

دسمبر 23, 2025
Minister of National Defense China conferred Nishan-e-Imtiaz (Military) by President Alvi

Minister of National Defense China conferred Nishan-e-Imtiaz (Military) by President Alvi

0
印尼拉武火山罕见山火 7名登山客被烧死

印尼拉武火山罕见山火 7名登山客被烧死

0
China-Pakistan Economic Corridor gains momentum in Pakistan

China-Pakistan Economic Corridor gains momentum in Pakistan

0
China-Pakistan Economic Corridor: Issue of western, eastern routes raised again

China-Pakistan Economic Corridor: Issue of western, eastern routes raised again

0
جاپان کی اپنی سرزمین پر جارحانہ ہتھیاروں کی تعیناتی اور عسکری توسیع میں تیزی سے اضافہ انتہائی خطرناک ہے،روسی محکمہ خارجہ

جاپان کی اپنی سرزمین پر جارحانہ ہتھیاروں کی تعیناتی اور عسکری توسیع میں تیزی سے اضافہ انتہائی خطرناک ہے،روسی محکمہ خارجہ

اپریل 3, 2026
پاک افغان مذاکرات مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ

پاک افغان مذاکرات مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ

اپریل 3, 2026
مشرق وسطیٰ کے مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہئے، سلامتی کونسل میں چین کا موقف

مشرق وسطیٰ کے مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہئے، سلامتی کونسل میں چین کا موقف

اپریل 3, 2026
تھائی لینڈ کی شہزادی سریندھورن چین کا دورہ کریں گی

تھائی لینڈ کی شہزادی سریندھورن چین کا دورہ کریں گی

اپریل 3, 2026

Recent News

CPEC News

سی پیک نیوز پاکستان اور چین پر واضح توجہ کے ساتھ چین اور سی پیک سے متعلق بروقت خبریں، خارجہ تعلقات کی بصیرت اور اسٹریٹجک پیش رفت فراہم کرتا ہے۔

ہمیں فالو کریں

ہمیں لکھیں: cpecnews26@gmail.com

Browse by Category

  • Uncategorized
  • اردو
  • اہم
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تجزیہ/بلاگ
  • چین
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • سی پیک
  • معیشت
  • 中文

Recent News

جاپان کی اپنی سرزمین پر جارحانہ ہتھیاروں کی تعیناتی اور عسکری توسیع میں تیزی سے اضافہ انتہائی خطرناک ہے،روسی محکمہ خارجہ

جاپان کی اپنی سرزمین پر جارحانہ ہتھیاروں کی تعیناتی اور عسکری توسیع میں تیزی سے اضافہ انتہائی خطرناک ہے،روسی محکمہ خارجہ

اپریل 3, 2026
پاک افغان مذاکرات مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ

پاک افغان مذاکرات مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ

اپریل 3, 2026
  • اہم
  • بین الاقوامی
  • سی پیک
  • معیشت

Copyright © 2026 CPEC News

No Result
View All Result
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • معیشت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • English

Copyright © 2026 CPEC News