پیر, اگست 17, 2026
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • معیشت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • Englishانگریزی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • معیشت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • Englishانگریزی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Home اردو

وانگ ای کی پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت

newsdesk by newsdesk
مارچ 27, 2026
in اردو, اہم, چین
0
وانگ ای کی پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on XShare on Whatsapp

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے طے شدہ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔اسحاق ڈار نے ایران کی موجودہ صورتحال اور اس پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا، اور پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی اور امن کی بحالی تمام فریقوں کی مشترکہ خواہش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مذاکرات کی بحالی ایک اہم مرحلے میں ہے ، اور عالمی برادری کو چاہیے کہ متعلقہ فریقوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ امن کے حصول کے لیے مؤثر راستہ نکالا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر پاکستان اور چین کے مؤقف یکساں ہیں، اور پاکستان چین کے ساتھ مل کر امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

وانگ ای نے چین کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، اور اس تنازع پر دونوں کا مؤقف غیر جانبدار اور منصفانہ ہے، جبکہ مجموعی رائے بھی یکساں ہے۔ انہوں نے کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور ثالثی کے کردار کو جاری رکھنے کی حمایت کی۔

وانگ ای نے کہا کہ مذاکرات کا آغاز آسان نہیں، لیکن بات چیت ہی وہ راستہ ہے جو مزید جانی و مالی نقصان اور جنگ کے پھیلاؤ کو روک سکتا ہے ۔دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ جنگ بندی کو فروغ دیں گے، مذاکرات کی بحالی کی کوشش کریں گے، غیر فوجی اہداف اور بحری راستوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، اور اقوامِ متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت کریں گے۔ بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔

Tags: چین
Previous Post

Auto Roulette Real Money USA: Where Speed Meets Strategy for American Players

Next Post

چین نے امریکہ کے خلاف دو جوابی تجارتی رکاوٹوں کی تحقیقات شروع کر دیں، چینی وزارت تجارت

newsdesk

newsdesk

Next Post
چین  نے امریکہ کے خلاف دو جوابی تجارتی رکاوٹوں کی تحقیقات شروع کر دیں، چینی وزارت تجارت

چین نے امریکہ کے خلاف دو جوابی تجارتی رکاوٹوں کی تحقیقات شروع کر دیں، چینی وزارت تجارت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
|

Cultural Contradiction: Pakistan and China

دسمبر 5, 2025
11 ماہ میں چین میں ریلوے مسافروں کی تعداد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

11 ماہ میں چین میں ریلوے مسافروں کی تعداد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دسمبر 17, 2025
این جی سی نے لاہور نارتھ گرڈ قائم کر کے سی پیک منصوبوں کی بجلی فراہمی میں اضافہ کر دیا

این جی سی نے لاہور نارتھ گرڈ قائم کر کے سی پیک منصوبوں کی بجلی فراہمی میں اضافہ کر دیا

دسمبر 17, 2025
امریکہ سے روابط چاہتے ہیں مگر اپنی ’ریڈ لائنز‘ پر قائم رہیں گے، چین

امریکہ سے روابط چاہتے ہیں مگر اپنی ’ریڈ لائنز‘ پر قائم رہیں گے، چین

مارچ 4, 2026
Minister of National Defense China conferred Nishan-e-Imtiaz (Military) by President Alvi

Minister of National Defense China conferred Nishan-e-Imtiaz (Military) by President Alvi

0
印尼拉武火山罕见山火 7名登山客被烧死

印尼拉武火山罕见山火 7名登山客被烧死

0
China-Pakistan Economic Corridor gains momentum in Pakistan

China-Pakistan Economic Corridor gains momentum in Pakistan

0
China-Pakistan Economic Corridor: Issue of western, eastern routes raised again

China-Pakistan Economic Corridor: Issue of western, eastern routes raised again

0

The Ultimate Guide to the Newest Casino Registration Bonuses

اگست 17, 2026

The Ultimate Guide to Playing Roulette Online USA Risk-Free

اگست 17, 2026

The Ultimate Guide to Casino Weekend Bonuses

اگست 17, 2026

The Ultimate Guide to Classic Slots Casino

اگست 17, 2026

Recent News

CPEC News

سی پیک نیوز پاکستان اور چین پر واضح توجہ کے ساتھ چین اور سی پیک سے متعلق بروقت خبریں، خارجہ تعلقات کی بصیرت اور اسٹریٹجک پیش رفت فراہم کرتا ہے۔

ہمیں فالو کریں

ہمیں لکھیں: cpecnews26@gmail.com

Browse by Category

  • Uncategorized
  • اردو
  • اہم
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تجزیہ/بلاگ
  • چین
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • سی پیک
  • معیشت
  • 中文

Recent News

The Ultimate Guide to the Newest Casino Registration Bonuses

اگست 17, 2026

The Ultimate Guide to Playing Roulette Online USA Risk-Free

اگست 17, 2026
  • اہم
  • بین الاقوامی
  • سی پیک
  • معیشت

Copyright © 2026 CPEC News

No Result
View All Result
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • معیشت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • English

Copyright © 2026 CPEC News