منگل, اپریل 14, 2026
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • معیشت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • Englishانگریزی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • معیشت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • Englishانگریزی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Home اردو

چینی صدر شی جن پھنگ اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد کے درمیان ملاقات

newsdesk by newsdesk
اپریل 14, 2026
in اردو, اہم, چین
0
چینی صدر شی جن پھنگ اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد کے درمیان ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on XShare on Whatsapp

چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے دورے پر آئے ہوئے متحدہ عرب امارات کی ریاست ،ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد سے ملاقات کی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات چین کا جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہے، اور چین اس کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے دونوں ممالک کے تعلقات صحت مند اور مستحکم رہے ہیں، سیاسی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، عملی تعاون مستقل بڑھا ہے، اور ثقافتی تبادلے متنوع اور شاندار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مضبوط اور بلند کرنا دونوں فریقوں کا مضبوط اتفاق رائے ہے، جو دونوں ممالک کے عوام کی توقعات کے بھی عین مطابق ہے۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر کام کرنے، ایک زیادہ مضبوط، پائیدار اور متحرک چین-متحدہ عرب امارات جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مرکزی مفادات اور دلچسپی کے اہم امور میں تعاون جاری رکھنا چاہیے، اعلیٰ سطحی روابط برقرار رکھنے چاہئیں، اور اسٹریٹجک اعتماد کو مضبوط کرنا چاہیے۔

چین کے صدر نے کہا کہ دونوں فریقوں کے لیے ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو بڑھانا، توانائی، سرمایہ کاری، تجارت، ٹیکنالوجی وغیرہ جیسے شعبوں میں صلاحیتوں کو بروئے کار لانا، اور تعلیم ،شہری ہوا بازی اور سیاحت میں تعاون کو گہرا کرنا اور افرادی و ثقافتی تبادلوں اور عوامی رائےکی بنیاد کو مضبوط بنانا چاہیے۔ عالمی تعاون میں اقوام متحدہ، برکس جیسے کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر ہم آہنگی اور تعاون میں اضافہ کرنا چاہیئے اور آپس کے تعلقات کے استحکام کے ذریعے علاقائی و بین الاقوامی غیر یقینی صورتحال کا مقابلہ کرنا چاہیئے، اور مشترکہ طور پر انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیے۔دونوں فریقوں نے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شی جن پھنگ نے مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے تحفظ اور فروغ کے لیے چار نکات پیش کیے۔ پہلا، پرامن بقائے باہمی کے اصول پر عمل کرنا۔ مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک وہ پڑوسی ہیں جنہیں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

اس لئے ان ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی حمایت کی جانی چاہیئے،مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سکیورٹی اسٹرکچر کی تعمیر کو فروغ دیا جانا چاہیے، اور پرامن بقائے باہمی کی بنیاد کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔ دوسرا، قومی خودمختاری کے اصول پر عمل کرنا جو ہر ملک، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے وجود اور استحکام کی بنیاد ہے اور جس کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔ مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا حقیقی معنوں میں احترام کیا جانا چاہیے، اور تمام ممالک کے افراد، تنصیبات اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ تیسرا، بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کے اصول پر عمل پیرا ہونا۔ بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کے وقار کو برقرار رکھنا ضروری ہے اور دنیا کو جنگل کے قانون کی طرف واپس نہیں جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی مرکزیت پر مبنی نظام، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو مضبوطی سے برقرار رکھنا چاہیے۔

چوتھا، ترقی اور سلامتی کی ہم آہنگی پر زور دینا۔ سلامتی ترقی کی بنیاد ہے، اور ترقی سلامتی کی ضمانت ہے۔ تمام فریقوں کو مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا اور مثبت توانائی فراہم کرنی چاہیے۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کے ساتھ چینی طرز کی جدیدیت کے مواقع بانٹنے اور علاقائی ترقی اور سلامتی کی بنیاد کو مضبوط کرنے کو تیار ہے۔

Tags: چین
Previous Post

نمیبیا کی وزیرِ برائے بین الاقوامی تعلقات و تجارت کا دورۂ چین

Next Post

امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں سے جہازوں کی آمدورفت کو بند کرنے پر چین کا رد عمل

newsdesk

newsdesk

Next Post
امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں سے جہازوں کی آمدورفت کو بند کرنے پر چین کا رد عمل

امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں سے جہازوں کی آمدورفت کو بند کرنے پر چین کا رد عمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
11 ماہ میں چین میں ریلوے مسافروں کی تعداد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

11 ماہ میں چین میں ریلوے مسافروں کی تعداد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دسمبر 17, 2025
این جی سی نے لاہور نارتھ گرڈ قائم کر کے سی پیک منصوبوں کی بجلی فراہمی میں اضافہ کر دیا

این جی سی نے لاہور نارتھ گرڈ قائم کر کے سی پیک منصوبوں کی بجلی فراہمی میں اضافہ کر دیا

دسمبر 17, 2025
پورٹ قاسم پر 2 ارب یورو کا میگا پراجیکٹ، چینی گروپ کی سرمایہ کاری کی پیشکش

پورٹ قاسم پر 2 ارب یورو کا میگا پراجیکٹ، چینی گروپ کی سرمایہ کاری کی پیشکش

دسمبر 23, 2025
پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

فروری 10, 2026
Minister of National Defense China conferred Nishan-e-Imtiaz (Military) by President Alvi

Minister of National Defense China conferred Nishan-e-Imtiaz (Military) by President Alvi

0
印尼拉武火山罕见山火 7名登山客被烧死

印尼拉武火山罕见山火 7名登山客被烧死

0
China-Pakistan Economic Corridor gains momentum in Pakistan

China-Pakistan Economic Corridor gains momentum in Pakistan

0
China-Pakistan Economic Corridor: Issue of western, eastern routes raised again

China-Pakistan Economic Corridor: Issue of western, eastern routes raised again

0
صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی شاؤ ہونگ جمہوریہ کانگو (برازاویل) کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے

صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی شاؤ ہونگ جمہوریہ کانگو (برازاویل) کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے

اپریل 14, 2026
امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں سے جہازوں کی آمدورفت کو بند کرنے پر چین کا رد عمل

امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں سے جہازوں کی آمدورفت کو بند کرنے پر چین کا رد عمل

اپریل 14, 2026
چینی صدر شی جن پھنگ اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد کے درمیان ملاقات

چینی صدر شی جن پھنگ اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد کے درمیان ملاقات

اپریل 14, 2026
نمیبیا کی وزیرِ برائے بین الاقوامی تعلقات و تجارت کا دورۂ چین

نمیبیا کی وزیرِ برائے بین الاقوامی تعلقات و تجارت کا دورۂ چین

اپریل 10, 2026

Recent News

CPEC News

سی پیک نیوز پاکستان اور چین پر واضح توجہ کے ساتھ چین اور سی پیک سے متعلق بروقت خبریں، خارجہ تعلقات کی بصیرت اور اسٹریٹجک پیش رفت فراہم کرتا ہے۔

ہمیں فالو کریں

ہمیں لکھیں: cpecnews26@gmail.com

Browse by Category

  • Uncategorized
  • اردو
  • اہم
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تجزیہ/بلاگ
  • چین
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • سی پیک
  • معیشت
  • 中文

Recent News

صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی شاؤ ہونگ جمہوریہ کانگو (برازاویل) کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے

صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی شاؤ ہونگ جمہوریہ کانگو (برازاویل) کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے

اپریل 14, 2026
امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں سے جہازوں کی آمدورفت کو بند کرنے پر چین کا رد عمل

امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں سے جہازوں کی آمدورفت کو بند کرنے پر چین کا رد عمل

اپریل 14, 2026
  • اہم
  • بین الاقوامی
  • سی پیک
  • معیشت

Copyright © 2026 CPEC News

No Result
View All Result
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • معیشت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • English

Copyright © 2026 CPEC News