اتوار, اپریل 5, 2026
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • معیشت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • Englishانگریزی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • معیشت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • Englishانگریزی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Home اردو

چین کا پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ عالمی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کا ضامن ہے: پاکستانی سفارتکار

newsdesk by newsdesk
مارچ 4, 2026
in اردو, اہم, پاکستان
0
چین کا پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ عالمی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کا ضامن ہے: پاکستانی سفارتکار
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on XShare on Whatsapp

شنگھائی: پاکستان کے قونصل جنرل شہزاد احمد خان نے شنگھائی میں کہا ہے کہ 2026 میں چین کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کا آغاز نہ صرف چین بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئندہ سال چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ بھی منائی جائے گی، جو دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

قونصل جنرل نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ 2026 کے "ٹو سیشنز” کے دوران اعلیٰ معیار کی ترقی، بیرونی تعاون اور عالمی اقتصادی رابطوں سے متعلق اہم پالیسی اشارے متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی کثیرالجہتی نظام سے وابستگی اور عالمی روابط کے منصوبوں خصوصاً بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے لیے عزم کی تجدید پاکستان کی نگاہ میں قابل قدر ہے۔

شہزاد احمد خان نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے باہمی فائدے پر مبنی تعاون نہایت اہمیت رکھتا ہے اور امید ہے کہ آئندہ منصوبے میں اس پہلو کو مزید تقویت دی جائے گی۔ انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری، بین الاقوامی تعاون، جدت طرازی اور سبز معیشت کو اہم شعبے قرار دیا اور کہا کہ دنیا اس بات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے کہ چین کس طرح سبز ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کو اپنی معاشی ترقی کا حصہ بناتا ہے۔

قونصل جنرل کے مطابق پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کا آغاز ایک ایسا مرحلہ ہے جس کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین عالمی اقتصادی ترقی میں تقریباً 30 فیصد حصہ ڈال رہا ہے، جبکہ چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین کی مجموعی قومی پیداوار 2025 میں 140 کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی۔

چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے اور عالمی اقتصادی پیداوار کا تقریباً چھٹا حصہ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور پُراعتماد چینی معیشت عالمی معیشت کے لیے ایک طاقتور محرک ثابت ہوگی اور توقع ظاہر کی کہ "ٹو سیشنز” کے دوران ایسا شرحِ نمو کا ہدف سامنے آئے گا جو جدت اور استحکام کے توازن پر مبنی ہو۔

پاکستان کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ مضبوط چینی معیشت سے منڈی تک رسائی اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، جس سے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔شنگھائی اور دریائے یانگسی ڈیلٹا کے علاقے میں اپنے مشاہدات کا ذکر کرتے ہوئے قونصل جنرل نے کہا کہ چین نے غیر ملکیوں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

موبائل ادائیگیوں اور ڈیجیٹل خدمات کو بین الاقوامی صارفین کے لیے آسان بنایا گیا اور ویزا کے طریقہ کار کو بھی سہل بنایا گیا۔قونصل جنرل نے کہا کہ چین کی یہ پیش رفت اس کے کشادہ پن اور مشترکہ مستقبل کے وژن کی عکاسی کرتی ہے، جس سے یہاں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی شہریوں کو بھی سہولت حاصل ہو رہی ہے۔

Tags: چین
Previous Post

چین میں تربیت پانے والے 885 زرعی ماہرین ’ماسٹر ٹرینرز‘ بن کر وطن واپس پہنچ گئے

Next Post

مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات پر گہری تشویش ہے، ثالثی کے امور میں مصروف ہیں ، چینی وزارت خارجہ

newsdesk

newsdesk

Next Post
مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات پر گہری تشویش ہے، ثالثی کے امور میں  مصروف ہیں ، چینی وزارت خارجہ

مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات پر گہری تشویش ہے، ثالثی کے امور میں مصروف ہیں ، چینی وزارت خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
11 ماہ میں چین میں ریلوے مسافروں کی تعداد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

11 ماہ میں چین میں ریلوے مسافروں کی تعداد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دسمبر 17, 2025
این جی سی نے لاہور نارتھ گرڈ قائم کر کے سی پیک منصوبوں کی بجلی فراہمی میں اضافہ کر دیا

این جی سی نے لاہور نارتھ گرڈ قائم کر کے سی پیک منصوبوں کی بجلی فراہمی میں اضافہ کر دیا

دسمبر 17, 2025
پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

فروری 10, 2026
پورٹ قاسم پر 2 ارب یورو کا میگا پراجیکٹ، چینی گروپ کی سرمایہ کاری کی پیشکش

پورٹ قاسم پر 2 ارب یورو کا میگا پراجیکٹ، چینی گروپ کی سرمایہ کاری کی پیشکش

دسمبر 23, 2025
Minister of National Defense China conferred Nishan-e-Imtiaz (Military) by President Alvi

Minister of National Defense China conferred Nishan-e-Imtiaz (Military) by President Alvi

0
印尼拉武火山罕见山火 7名登山客被烧死

印尼拉武火山罕见山火 7名登山客被烧死

0
China-Pakistan Economic Corridor gains momentum in Pakistan

China-Pakistan Economic Corridor gains momentum in Pakistan

0
China-Pakistan Economic Corridor: Issue of western, eastern routes raised again

China-Pakistan Economic Corridor: Issue of western, eastern routes raised again

0
جاپان کی اپنی سرزمین پر جارحانہ ہتھیاروں کی تعیناتی اور عسکری توسیع میں تیزی سے اضافہ انتہائی خطرناک ہے،روسی محکمہ خارجہ

جاپان کی اپنی سرزمین پر جارحانہ ہتھیاروں کی تعیناتی اور عسکری توسیع میں تیزی سے اضافہ انتہائی خطرناک ہے،روسی محکمہ خارجہ

اپریل 3, 2026
پاک افغان مذاکرات مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ

پاک افغان مذاکرات مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ

اپریل 3, 2026
مشرق وسطیٰ کے مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہئے، سلامتی کونسل میں چین کا موقف

مشرق وسطیٰ کے مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہئے، سلامتی کونسل میں چین کا موقف

اپریل 3, 2026
تھائی لینڈ کی شہزادی سریندھورن چین کا دورہ کریں گی

تھائی لینڈ کی شہزادی سریندھورن چین کا دورہ کریں گی

اپریل 3, 2026

Recent News

CPEC News

سی پیک نیوز پاکستان اور چین پر واضح توجہ کے ساتھ چین اور سی پیک سے متعلق بروقت خبریں، خارجہ تعلقات کی بصیرت اور اسٹریٹجک پیش رفت فراہم کرتا ہے۔

ہمیں فالو کریں

ہمیں لکھیں: cpecnews26@gmail.com

Browse by Category

  • Uncategorized
  • اردو
  • اہم
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تجزیہ/بلاگ
  • چین
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • سی پیک
  • معیشت
  • 中文

Recent News

جاپان کی اپنی سرزمین پر جارحانہ ہتھیاروں کی تعیناتی اور عسکری توسیع میں تیزی سے اضافہ انتہائی خطرناک ہے،روسی محکمہ خارجہ

جاپان کی اپنی سرزمین پر جارحانہ ہتھیاروں کی تعیناتی اور عسکری توسیع میں تیزی سے اضافہ انتہائی خطرناک ہے،روسی محکمہ خارجہ

اپریل 3, 2026
پاک افغان مذاکرات مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ

پاک افغان مذاکرات مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ

اپریل 3, 2026
  • اہم
  • بین الاقوامی
  • سی پیک
  • معیشت

Copyright © 2026 CPEC News

No Result
View All Result
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • معیشت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • English

Copyright © 2026 CPEC News