بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے بیجنگ کے شین جیئے کھو ضلع میں بزرگ شہریوں کے لیے قائم ایک کینٹین کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے وہاں آرام کر رہے تین کوریئر کارکنوں سے ملاقات کی اور نہایت محبت بھرے انداز میں ان کے حالاتِ زندگی اور کام کے تجربات کے بارے میں دریافت کیا۔شی جن پھنگ نے کوریئر کارکنوں کی محنت، لگن اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کارکن ہزاروں خاندانوں کی روزمرہ ضروریات پوری کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور جدید شہری زندگی کا اہم حصہ ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کوریئر کارکن مزید بہتر حالات میں کام کریں گے اور باوقار زندگی گزاریں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی اور حکومت نئے طرزِ روزگار سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں اور ان کی زندگی، کام اور تعلیم کے لیے مزید بہتر سہولیات اور خدمات فراہم کریں۔














