اتوار, اپریل 5, 2026
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • معیشت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • Englishانگریزی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • معیشت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • Englishانگریزی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Home اردو

چین نے شکسگام پر بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا

newsdesk by newsdesk
جنوری 29, 2026
in اردو, چین
0
چین نے شکسگام پر بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on XShare on Whatsapp

چین نے بھارتی وزارت خارجہ کے کشمیر کی وادی شکسگام سے متعلق دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکسگام چین کا علاقہ ہے۔پیر کو پریس کانفرنس کے دوران جب پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے شکسگام وادی میں چین کے انفرااسٹرکچر منصوبوں پر بھارتی تنقید سے متعلق سوال کیا تو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین کو اپنی سرزمین پر تعمیراتی سرگرمیاں انجام دینے کا مکمل حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس علاقے کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ چین کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعے کو کہا تھا کہ شکسگام وادی بھارتی علاقہ ہے اور نئی دہلی اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتی ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بھارت نے 1963 میں ہونے والے نام نہاد چین پاکستان سرحدی معاہدے کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور اس معاہدے کو غیر قانونی اور کالعدم سمجھتا ہے۔بھارتی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ نئی دہلی نام نہاد چین پاکستان اقتصادی راہداری کو بھی تسلیم نہیں کرتی۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے تمام یونین ٹیریٹریز بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہیں اور یہ مؤقف پاکستانی اور چینی حکام کو متعدد بار واضح طور پر بتایا جا چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت شکسگام وادی میں زمینی حقائق تبدیل کرنے کی چینی کوششوں پر مسلسل احتجاج کرتا رہا ہے۔چینی ترجمان ماؤ ننگ نے بھارتی مؤقف کے جواب میں کہا کہ چین اور پاکستان نے 1960 کی دہائی میں سرحدی معاہدے پر دستخط کیے تھے اور دونوں ممالک نے اپنی سرحدوں کی حد بندی کی تھی جو خودمختار ریاستوں کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اقتصادی تعاون کا منصوبہ ہے جس کا مقصد مقامی سماجی و اقتصادی ترقی اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ماؤ ننگ کے مطابق چین پاکستان سرحدی معاہدہ اور سی پیک، کشمیر کے مسئلے پر چین کے مؤقف کو متاثر نہیں کرتے اور اس حوالے سے چین کا مؤقف بدستور برقرار ہے۔یاد رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان طویل عرصے سے سرحدی تنازعات چلے آ رہے ہیں، تاہم 2024 میں دونوں ممالک نے ہمالیائی سرحد پر فوجی کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک اہم معاہدہ کیا تھا، جہاں 2020 میں جھڑپ کے دوران بھارت کے 20 اور چین کے چار فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

2024 کے معاہدے کے بعد دونوں ممالک نے تعلقات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے، جن میں براہ راست پروازوں کی بحالی اور سرمایہ کاری و تجارت میں اضافہ شامل ہے۔اس کے باوجود چین اور بھارت کے درمیان اروناچل پردیش سمیت مختلف علاقوں پر تنازع برقرار ہے، جسے بیجنگ زانگنان کہتا ہے اور جنوبی تبت کا حصہ قرار دیتا ہے جبکہ بھارت ان دعووں کو مسلسل مسترد کرتا آیا ہے۔بیجنگ کی جانب سے اس شمال مشرقی ہمالیائی ریاست میں مقامات کے نام تبدیل کرنے پر بھی نئی دہلی کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آتا رہا ہے۔

Tags: چین
Previous Post

پاکستان اور چین کے تعلقات میں ثقافتی ہم آہنگی اور مشترکہ تاریخی ورثے بھی شامل ہیں:خلیل ہاشمی

Next Post

شی جن پھنگ اور برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کےدرمیان ملاقات

newsdesk

newsdesk

Next Post
شی جن پھنگ اور برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کےدرمیان ملاقات

شی جن پھنگ اور برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کےدرمیان ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
11 ماہ میں چین میں ریلوے مسافروں کی تعداد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

11 ماہ میں چین میں ریلوے مسافروں کی تعداد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دسمبر 17, 2025
این جی سی نے لاہور نارتھ گرڈ قائم کر کے سی پیک منصوبوں کی بجلی فراہمی میں اضافہ کر دیا

این جی سی نے لاہور نارتھ گرڈ قائم کر کے سی پیک منصوبوں کی بجلی فراہمی میں اضافہ کر دیا

دسمبر 17, 2025
پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

فروری 10, 2026
پورٹ قاسم پر 2 ارب یورو کا میگا پراجیکٹ، چینی گروپ کی سرمایہ کاری کی پیشکش

پورٹ قاسم پر 2 ارب یورو کا میگا پراجیکٹ، چینی گروپ کی سرمایہ کاری کی پیشکش

دسمبر 23, 2025
Minister of National Defense China conferred Nishan-e-Imtiaz (Military) by President Alvi

Minister of National Defense China conferred Nishan-e-Imtiaz (Military) by President Alvi

0
印尼拉武火山罕见山火 7名登山客被烧死

印尼拉武火山罕见山火 7名登山客被烧死

0
China-Pakistan Economic Corridor gains momentum in Pakistan

China-Pakistan Economic Corridor gains momentum in Pakistan

0
China-Pakistan Economic Corridor: Issue of western, eastern routes raised again

China-Pakistan Economic Corridor: Issue of western, eastern routes raised again

0
جاپان کی اپنی سرزمین پر جارحانہ ہتھیاروں کی تعیناتی اور عسکری توسیع میں تیزی سے اضافہ انتہائی خطرناک ہے،روسی محکمہ خارجہ

جاپان کی اپنی سرزمین پر جارحانہ ہتھیاروں کی تعیناتی اور عسکری توسیع میں تیزی سے اضافہ انتہائی خطرناک ہے،روسی محکمہ خارجہ

اپریل 3, 2026
پاک افغان مذاکرات مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ

پاک افغان مذاکرات مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ

اپریل 3, 2026
مشرق وسطیٰ کے مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہئے، سلامتی کونسل میں چین کا موقف

مشرق وسطیٰ کے مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہئے، سلامتی کونسل میں چین کا موقف

اپریل 3, 2026
تھائی لینڈ کی شہزادی سریندھورن چین کا دورہ کریں گی

تھائی لینڈ کی شہزادی سریندھورن چین کا دورہ کریں گی

اپریل 3, 2026

Recent News

CPEC News

سی پیک نیوز پاکستان اور چین پر واضح توجہ کے ساتھ چین اور سی پیک سے متعلق بروقت خبریں، خارجہ تعلقات کی بصیرت اور اسٹریٹجک پیش رفت فراہم کرتا ہے۔

ہمیں فالو کریں

ہمیں لکھیں: cpecnews26@gmail.com

Browse by Category

  • Uncategorized
  • اردو
  • اہم
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تجزیہ/بلاگ
  • چین
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • سی پیک
  • معیشت
  • 中文

Recent News

جاپان کی اپنی سرزمین پر جارحانہ ہتھیاروں کی تعیناتی اور عسکری توسیع میں تیزی سے اضافہ انتہائی خطرناک ہے،روسی محکمہ خارجہ

جاپان کی اپنی سرزمین پر جارحانہ ہتھیاروں کی تعیناتی اور عسکری توسیع میں تیزی سے اضافہ انتہائی خطرناک ہے،روسی محکمہ خارجہ

اپریل 3, 2026
پاک افغان مذاکرات مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ

پاک افغان مذاکرات مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ

اپریل 3, 2026
  • اہم
  • بین الاقوامی
  • سی پیک
  • معیشت

Copyright © 2026 CPEC News

No Result
View All Result
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • معیشت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • English

Copyright © 2026 CPEC News