اتوار, اپریل 5, 2026
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • معیشت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • Englishانگریزی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • معیشت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • Englishانگریزی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Home اردو

چاؤ لہ جی کی پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات

newsdesk by newsdesk
جنوری 20, 2026
in اردو, بین الاقوامی
0
چاؤ لہ جی کی پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات

Oplus_16908288

0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on XShare on Whatsapp

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے 19 جنوری کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ چین، اپنے بنیادی مفادات اور اہم تحفظات سے متعلق امور پر پاکستان کی جانب سے دیرینہ مستقل اور غیر متزلزل حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین "پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” اور "اُڑان پاکستان” منصوبے کے درمیان ربط کو مضبوط بنانے، اور پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک فیز ٹو کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

چاؤ لہ جی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے بھرپور اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کو چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات مشترکہ طور پر کامیاب بنانی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین، صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز کی سب سے پہلے حمایت کرنے پر پاکستان کو سراہتا ہے، اور ان انیشی ایٹوز پر عملی پیش رفت کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

دونوں فریق اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے تحفظ، حقیقی کثیرالجہتی کے فروغ اور عالمی انصاف و مساوات کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان، تائیوان، سنکیانگ، شی زانگ سمیت چین کے بنیادی مفادات اور اہم قومی تحفظات سے متعلق امور پر چین کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی، چین کی قومی عوامی کانگریس کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہاں ہے۔

Tags: ایاز صادقپاکستانچین
Previous Post

چین سے تربیت یافتہ زرعی گریجویٹس ملکی تقدیر بدل سکتے ہیں: وزیراعظم

Next Post

چین کا کابل دھماکے میں چینی شہری کی ہلاکت پر فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

newsdesk

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
11 ماہ میں چین میں ریلوے مسافروں کی تعداد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دسمبر 17, 2025
این جی سی نے لاہور نارتھ گرڈ قائم کر کے سی پیک منصوبوں کی بجلی فراہمی میں اضافہ کر دیا

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

فروری 10, 2026
پورٹ قاسم پر 2 ارب یورو کا میگا پراجیکٹ، چینی گروپ کی سرمایہ کاری کی پیشکش

دسمبر 23, 2025
Minister of National Defense China conferred Nishan-e-Imtiaz (Military) by President Alvi

印尼拉武火山罕见山火 7名登山客被烧死

印尼拉武火山罕见山火 7名登山客被烧死

0
China-Pakistan Economic Corridor gains momentum in Pakistan

China-Pakistan Economic Corridor: Issue of western, eastern routes raised again

جاپان کی اپنی سرزمین پر جارحانہ ہتھیاروں کی تعیناتی اور عسکری توسیع میں تیزی سے اضافہ انتہائی خطرناک ہے،روسی محکمہ خارجہ

اپریل 3, 2026
پاک افغان مذاکرات مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ

مشرق وسطیٰ کے مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہئے، سلامتی کونسل میں چین کا موقف

تھائی لینڈ کی شہزادی سریندھورن چین کا دورہ کریں گی

Recent News

CPEC News

سی پیک نیوز پاکستان اور چین پر واضح توجہ کے ساتھ چین اور سی پیک سے متعلق بروقت خبریں، خارجہ تعلقات کی بصیرت اور اسٹریٹجک پیش رفت فراہم کرتا ہے۔

ہمیں فالو کریں

ہمیں لکھیں: cpecnews26@gmail.com

Browse by Category

  • Uncategorized
  • اردو
  • اہم
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تجزیہ/بلاگ
  • چین
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • سی پیک
  • معیشت
  • 中文

Recent News

جاپان کی اپنی سرزمین پر جارحانہ ہتھیاروں کی تعیناتی اور عسکری توسیع میں تیزی سے اضافہ انتہائی خطرناک ہے،روسی محکمہ خارجہ

جاپان کی اپنی سرزمین پر جارحانہ ہتھیاروں کی تعیناتی اور عسکری توسیع میں تیزی سے اضافہ انتہائی خطرناک ہے،روسی محکمہ خارجہ

اپریل 3, 2026
پاک افغان مذاکرات مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ

پاک افغان مذاکرات مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ

اپریل 3, 2026
  • اہم
  • بین الاقوامی
  • سی پیک
  • معیشت

Copyright © 2026 CPEC News

No Result
View All Result
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • معیشت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • نقطہ نظر
  • English

Copyright © 2026 CPEC News