عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں مصنوعی ذہانت (AI) کے لیے تیاری کے معاملے میں چین "نمبر ایک” مقام پر ہے،
جارجیوا نے کہا کہ چین کی جدت کاری کی رفتار جاری رہنے کا امکان ہے اور انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ جدت کاری میں مارکیٹ فورسز کا بڑھتا ہوا کردار دیکھنے کو ملے گا۔یہ اقدام حال ہی میں ہونے والی سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس کی ہدایات کے مطابق ہے، جس میں جدت پر مبنی ترقی کو فروغ دینے اور AI پلس اقدام کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا تھا۔














