مقامی وقت کے مطابق 16 دسمبر کو، چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا 2026 کے تھیم اور لوگو کو پینتالیسویں عرب براڈکاسٹنگ یونین کی کانفرنس کے دوران پیش کیا گیا، جس نے عرب ممالک کے مرکزی ریڈیو اور ٹیلی ویژن اداروں، میڈیا تنظیموں اور اس صنعت کے نمائندوں کی بھرپور توجہ حاصل کی.
تیونس کے قومی ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر شکری بن نوسر کا کہنا تھا کہ عرب قوم کو گھوڑوں سے اتنی ہی گہری محبت ہے جتنی چینی قوم کو، اس لیے گھوڑے سے منسوب سال کے جشن بہار کے موقع پر پیش کئے جانے والا گالا عرب ناظرین کے لیے چینی ثقافت کے عصری اظہار کو زیادہ فطری طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اسلامی تعاون کی تنظیم کی نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن یونین کے چیئرمین عمرو ریشی نے سی ایم جی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ گھوڑے سے منسوب سال کے لیے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تھیم اور لوگو بہت متاثر کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے موقع پر نشر ہونے والی ویڈیو نے مشرقی ثقافت، چینی معاشرے میں موجود قوت حیات ، تخلیقی صلاحیت اور مستقبل پر اعتماد کو ظاہر کیا ہے۔اس سال کی عرب براڈکاسٹنگ یونین کی کانفرنس کے دوران، چائنا میڈیا گروپ کے نمائندوں نے عرب ممالک کے متعدد میڈیا اداروں کے ساتھ پروگرام کے مواد کے تبادلے، سگنل کوریج کے تعاون، اور کثیر لسانی نئے میڈیا مواصلات جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، تاکہ چین-عرب میڈیا تعاون کو اور گہرا اور مضبوط کیا جا سکے۔














