بیجنگ:چین کے ریلوے نیٹ ورک پر سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد نے 2025 کے پہلے 11 ماہ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ سرکاری ریلوے آپریٹر کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے نومبر کے دوران ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے 4.28 ارب مسافروں نے سفر کیا۔
چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.6 فیصد زیادہ ہے، جو چین میں سفری سرگرمیوں میں نمایاں اضافے کی عکاس ہے۔ حکام کے مطابق ریلوے خدمات میں بہتری اور سفری سہولیات کے فروغ نے مسافروں کی تعداد میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔











