• About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • پروجیکٹس
  • معیشت
  • شنگھائی تعاون تنظیم
  • بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو
No Result
View All Result
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • پروجیکٹس
  • معیشت
  • شنگھائی تعاون تنظیم
  • بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Home اردو

کمائی کا انوکھا تجربہ: نایاب درخت اور چائے ڈیجیٹل اثاثوں میں تبدیل

newsdesk by newsdesk
دسمبر 18, 2025
in اردو, سائنس اور ٹیکنالوجی
0
کمائی کا انوکھا تجربہ: نایاب درخت اور چائے ڈیجیٹل اثاثوں میں تبدیل
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on XShare on Whatsapp

چین میں سرمایہ کاری کے نئے رجحانات سامنے آ رہے ہیں، جہاں قیمتی درخت، مہنگی چائے اور دیگر اشیاء کو ڈیجیٹل اثاثوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد روایتی صنعتوں کو سرمایہ فراہم کرنا ہے، تاہم اس نئے نظام کے مستقبل اور طلب کے حوالے سے سوالات بھی اٹھ رہے ہیں۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین کے گرم جزیرے ہائنان میں نایاب ہوانگ ہوا لی درختوں کی تصاویر لی جا رہی ہیں تاکہ انہیں ڈیجیٹل اثاثوں میں تبدیل کیا جا سکے۔ ہوانگ ہوا لی، جسے ’پیلا پھول دینے والا ناشپاتی درخت‘ بھی کہا جاتا ہے، ایک قیمتی قسم کی لکڑی ہے جو اپنی سنہری چمک اور خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہے۔ ماضی میں چینی بادشاہ اس لکڑی کو خاص اہمیت دیتے تھے اور آج بھی اس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔ تاہم یہ درخت تیار ہونے میں کئی دہائیاں لیتا ہے، جس کے باعث کسانوں کو مالی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ ٹیکنالوجی گروپ کے ہائنان میں نمائندے ژاؤ شاؤباؤ کا کہنا ہے کہ ان درختوں کو قابلِ تجارت ڈیجیٹل اثاثوں میں بدلنے سے اس صنعت میں سرمایہ آئے گا۔ ان کے مطابق اس طریقہ کار کے ذریعے قیمتی لکڑی جیسے غیر استعمال شدہ وسائل کو تجارتی اثاثوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جو جنگلاتی صنعت میں بڑی تبدیلی لا سکتا ہے۔

جیلی ٹیک کا منصوبہ ہے کہ ہانگ کانگ میں چند ماہ کے اندر ڈیجیٹل ٹوکنز کا پہلا مرحلہ متعارف کرایا جائے، جس کے ذریعے تقریباً 10 کروڑ ہانگ کانگ ڈالر جمع کیے جائیں گے۔ ہر درخت کی مالیت اس کے سائز اور معیار کے مطابق طے کی جائے گی اور پھر اسے مختلف ڈیجیٹل حصص یعنی ٹوکنز میں تقسیم کیا جائے گا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا میں پہلی بار ہوگا کہ قدرتی اور حیاتیاتی اثاثوں کو اس طرح ڈیجیٹل شکل دی جائے گی۔یہ رجحان صرف قیمتی درختوں تک محدود نہیں۔ چین میں اعلیٰ درجے کی چائے، مہنگی بائی جیو شراب اور دیگر اشیاء کو بھی ڈیجیٹل اثاثوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

قانونی ماہر لیاؤ رین لیانگ کے مطابق نوادرات، کلیکشن، ڈیٹا، کموڈیٹیز اور جائیداد جیسے کئی اثاثوں کو ڈیجیٹل شکل دینے کے حوالے سے کمپنیوں کی جانب سے دلچسپی سامنے آ رہی ہے۔اگرچہ ہانگ کانگ میں اس نئے سرمایہ کاری ماڈل کو پذیرائی مل رہی ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شعبے میں ابھی آغاز ہی ہوا ہے۔

خدشہ ہے کہ اثاثوں کی تعداد تو بہت زیادہ ہو سکتی ہے لیکن خریداروں کی تعداد محدود رہ سکتی ہے، خاص طور پر اس لیے کہ چین کے اندر سے سرمایہ کاری پر پابندیاں موجود ہیں۔ ادھر ہانگ کانگ ڈیجیٹل اثاثوں کو فروغ دے رہا ہے تاکہ خود کو ایشیا کے ایک بڑے مالیاتی مرکز کے طور پر مزید مضبوط کیا جا سکے۔

دوسری جانب بیجنگ میں حکام نے ڈیجیٹل اثاثوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کرپٹو کرنسی کی تجارت پہلے ہی ممنوع قرار دی جا چکی ہے۔شنگھائی میں ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے اعلیٰ درجے کی پوئر چائے کو ڈیجیٹل اثاثوں میں تبدیل کیا ہے۔ اس چائے کی خاص بات یہ ہے کہ جتنا زیادہ وقت گزرتا ہے، اس کی قدر اتنی ہی بڑھتی جاتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے جعلسازی کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

چائے کی شوقین 27 سالہ جونو ژو کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیجیٹل چائے کے سو یونٹس خریدے ہیں اور انہیں اس حوالے سے کسی قسم کا خدشہ نہیں۔ ان کے مطابق یہ ڈیجیٹل اثاثے کسی حقیقی قدر پر مبنی ہیں۔اسی طرح ایک چینی کمپنی نے بتایا ہے کہ اس کی بائی جیو شراب کے 62 ٹن ذخائر کو بھی ڈیجیٹل اثاثوں میں تبدیل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے تقریباً 50 کروڑ ہانگ کانگ ڈالر اکٹھے کرنے کا منصوبہ ہے۔

Tags: چین
Previous Post

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر چین وینزویلا کی حمایت میں سامنے آگیا

Next Post

چین نے مغرب جتنی طاقتور چِپ مشین بنانے کا راستہ کھول لیا

newsdesk

newsdesk

Next Post
چین نے مغرب جتنی طاقتور چِپ مشین بنانے کا راستہ کھول لیا

چین نے مغرب جتنی طاقتور چِپ مشین بنانے کا راستہ کھول لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
11 ماہ میں چین میں ریلوے مسافروں کی تعداد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

11 ماہ میں چین میں ریلوے مسافروں کی تعداد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دسمبر 17, 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر چین وینزویلا کی حمایت میں سامنے آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر چین وینزویلا کی حمایت میں سامنے آگیا

دسمبر 18, 2025
چین کے قومی کھیل برائے معذور افراد کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

چین کے قومی کھیل برائے معذور افراد کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

دسمبر 17, 2025
این جی سی نے لاہور نارتھ گرڈ قائم کر کے سی پیک منصوبوں کی بجلی فراہمی میں اضافہ کر دیا

این جی سی نے لاہور نارتھ گرڈ قائم کر کے سی پیک منصوبوں کی بجلی فراہمی میں اضافہ کر دیا

دسمبر 17, 2025
Minister of National Defense China conferred Nishan-e-Imtiaz (Military) by President Alvi

Minister of National Defense China conferred Nishan-e-Imtiaz (Military) by President Alvi

0
印尼拉武火山罕见山火 7名登山客被烧死

印尼拉武火山罕见山火 7名登山客被烧死

0
China-Pakistan Economic Corridor gains momentum in Pakistan

China-Pakistan Economic Corridor gains momentum in Pakistan

0
China-Pakistan Economic Corridor: Issue of western, eastern routes raised again

China-Pakistan Economic Corridor: Issue of western, eastern routes raised again

0
نومبر 2025 میں پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین سرفہرست

نومبر 2025 میں پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین سرفہرست

دسمبر 18, 2025
پاکستانی زرعی گریجویٹس نے چین میں زرعی تربیتی پروگرام مکمل کر لیا

پاکستانی زرعی گریجویٹس نے چین میں زرعی تربیتی پروگرام مکمل کر لیا

دسمبر 18, 2025
چین نے مغرب جتنی طاقتور چِپ مشین بنانے کا راستہ کھول لیا

چین نے مغرب جتنی طاقتور چِپ مشین بنانے کا راستہ کھول لیا

دسمبر 18, 2025
کمائی کا انوکھا تجربہ: نایاب درخت اور چائے ڈیجیٹل اثاثوں میں تبدیل

کمائی کا انوکھا تجربہ: نایاب درخت اور چائے ڈیجیٹل اثاثوں میں تبدیل

دسمبر 18, 2025

Recent News

CPEC News
No Result
View All Result
  • ہوم
  • چین
  • سی پیک
  • پاکستان
  • پروجیکٹس
  • معیشت
  • شنگھائی تعاون تنظیم
  • بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو

© 2025