Dec 18, 2025 پاکستان نیوی کی ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز ’’غازی‘‘ کی چین میں رونمائی ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی شہر ووہاں میں شوانگ لیو بیس پر غازی آبدوز کی لانچنگ کی گئی۔ پاکستان اور چین کے درمیان 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کی تیاری کا معاہدہ ہے۔ معاہدے کے مطابق 4 آبدوزیں چین میں اور 4 پاکستان میں تیار کی جائیں گی۔ یہ آبدوزیں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہونگی۔ کراچی شپ یارڈ میں ہنگور آبدوزوں کی تیاری ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت ہو گی۔
ہنگور آبدوزویں دور مار اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہنگور آبدوزوں کی لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ہنگور آبدوز پاک بحریہ کی زیر آب دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہے۔














